تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کتے کو ہلاک کرنے پر 5 شہریوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا

کراچی میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کے خلاف کتے ‘جوجی’ کو ہلاک کرنےکا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں شہری ریاض حسین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کر رہی ہے۔

عدالت نے 6 جون کو ایس ایچ او فیروز آباد کو پولیس اہلکار سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔آج کیس کی سماعت کے دوران پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کے خلاف کتے ‘جوجی’ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر میں پولیس اہلکار علی حسن سمیت مصطفیٰ، وحید، علی اور خالد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہےکہ ملزمان سےکتے کے معاملے میری تلخ کلامی ہوئی تھی، ملزمان نے مجھے دھمکی دی تھی کہ تمہارا کتا چند دن کا مہمان ہے، 10 فروری کو ملزمان نے میرا کتا چوری کیا تھا، 12 فروری کو میرا کتا ہل پارک کی کچرا کنڈی میں مرا ہوا ملا۔

شہری ریاض حسین کے مطابق ملزمان نے بے دردی سےکتے کو ہلاک کیا، اس کا سینہ جلا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button