تازہ ترینخبریںسیاسیاتویڈیوز

اوے چکیاں جائیں گا ، تحریک انصاف کی اداروں پر عجیب و غریب تنقید

اوۓ چکیاں جائیں گا ، تحریک انصاف کی ملکی حساس اداروں پر عجیب و غریب تنقید

تحریک انصاف پاکستان کے ٹویٹر آفیشیل اکاونٹ سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں بیٹھے 2 نقاب پوش وٹرز کو ان کے ووٹ کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

جہان پاکستان کے پاس موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ دو نقاب پوش ویڈیو میں موجود ہیں۔ ویڈیو کے شروعات میں پہلا نقاب پوش کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر پاکستانی کا حق بھی ہے اور فرض بھی ہے ۔ ابھی اپنا ووٹ چیک کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ 8300 پر میسج کریں ۔

اتنے میں دوسرا نقاب پوش پہلے نقاب پوش سے کہتا ہے "اوۓ چکیا جائیں گا” ( تمھیں اغواء کر لیا جاۓ گا)

پہلا نقاب پوش دوسرے نقاب پوش کی بات کاٹتے ہوئے کہتا ہے کہ اندراج نہ ہونے کی صورت میں یا اندراج کا غلط پتہ ہونے کی صورت میں اپنی قریبی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جائیں اور متعلقہ فارم بھر کر اپنے ووٹ کی درستگی کروائیں ۔

اتنے میں پھر دوسرا نقاب پوش پہلے نقاب پوش کی بات کاٹتے اور اپنی بات دہراتے ہوئے کہتا ہے ” اوۓ بس کر چکے جاواں گے ”

واضح رہے یہ ویڈیو تحریک انصاف کے آفیشیل اکاونٹ سے شیئر کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button