تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

غیر سیاسی’ گوگل کا پاکستان کے حوالے سے سیاسی ڈوڈل جاری

ویسے تو دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیاں خود کو غیر سیاسی کہتی ہیں لیکن پاکستان کے معاملے میں انکے یہ دعوے اور اصول ہوا ہو جاتے ہیں۔ بھارتی ریاست کے اندرونی معاملات پر زبان گنگ کئیے ہوئے امریکی ٹیک جائنٹ گوگل نے اب پاکستانی سیاست میں کھل کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔

گوگل نے خصوصی ڈوڈل کے ذریعے دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان میں اکتوبر میں عام انتخابات ہونے ہیں۔

پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ بیلٹ باکس پر مشتمل گوگل ڈوڈل جنوبی ایشیائی ملک میں صارفین کے لیے ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ سے مایوس ہونے کے بعد قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ڈوڈل قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے سے دو ماہ قبل کل رات سے گوگل کے سرچ پیج پر موجود ہے ۔

پاکستان میں عام انتخابات قومی اسمبلی کی تحلیل کے 60 دن سے بھی کم عرصے کے بعد منعقد ہونے والے ہیں، جو کہ 13 اگست 2023 کو اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہونے والی ہے، الا یہ کہ پہلے تحلیل ہو جائے، ایسی صورت میں انتخابات مقررہ وقت کے اندر اندر کرائے جائیں گے۔ آئین کے مطابق تحلیل کے 90 دن بعدانتخابات ہونا ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہونے چاہئیں۔
یاد رہے کہ جب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت گھر کی ہوئی اور خاص کر 9 مئی کے بعد سے امریکی حکومت٬ سیاسی حلقوں کی جانب سے انکے حق میں کھل کر بیانات آرہے ہیں۔ پاکستانی و حکومتی حلقے عمران خان کو ملک اور خطے میں امریکی مفادات کا سیاسی محافظ قرار دیتے ہیں اور چین امریکہ مخاصمت کے تناظر میں سی پیک پر سرد مہری سے لے کر دیگر کئی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اب امریکی کمپنی کی جانب سے عمران خان کے سیاسی مطالبے سے ہم آہنگ سیاسی نعرے بازی کے بعد معاملات واضح ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button