تازہ ترینخبریںدنیا

بجٹ تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا گیا

پاکستان میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایسٹر پریز کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام کیلئے وسائل کو کم کیا گیا، جبکہ نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو قرض پروگرام کی شرائط کے منافی قرار دیدیا۔

ایسٹر پریز کا کہنا ہے کہ نئی ایمنسٹی ایک نقصان دہ نظیر پیدا کرتی ہے، ٹیکس اخراجات میں ایمنسٹی پروگرام کی شرائط حکمرانی کے ایجنڈے کے خلاف ہے۔

انہوں نے توانائی شعبے پر مالی دباؤ میں کمی کیلئے اقدامات پر زور دیا اور بجٹ کی منظوری سے پہلے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button