تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لئے نئی گائڈ لائن جاری کردی

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لئے نئی گائڈ لائن جاری کردی ہے اس گائڈ لائن سے ہٹ کر تیار کئے جانے والے منصوبے منظور نہیں کئے جائیں گے اس گائڈ لائن کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے 6 ہفتے قبل پی سی ون جمع کرائی جائے تاکہ چھان بین کی جاسکے ورنہ ایسے منصوبے منظور نہیں کئے جائیں گے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات کی جانب سے بھیجی گئی گائڈ لائن میں بتایا گیا ہے کہ اس گائڈ لائن پر عملدرآمد کے بجائے اگر سی ڈی ڈبلیو پی کے لئے پی سی ون پیش کی گئی تو اس منصوبے کی منظوری نہیں دی جائے گی مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ایکنک نے 20 اپریل 2000ء میں طے کیا تھا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کے لئے جو پی سی ون پیش کی جائے گی اس کی چھان بین 6 ہفتوں میں کی جائے گی اگر کوئی ہنگامی صورتحال ہوگی تو بھی کم از کم سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے قبل دو ہفتے چھان بین کی جائے گی ایکنک نے یکم اکتوبر 2000ء کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ ترقیاتی منصوبے کی 5 ہفتے کی چھان بین کی جائے گی اور کوئی بھی ادارہ یہ دباؤ نہیں ڈال سکتا کہ چھان بین کے بغیر پی سی ون کو سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں شامل کیا جائے پی سی ون جمع کرانے کے بعد چھان بین کرنا بہت ضروری ہے اس کے بغیر کوئی منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک میں زیر غور نہیں لایا جاسکتا اگر ایسا کیا گیا تو یہ ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتا کرنے کے برابر ہوگا مراسلہ میں صوبوں پر واضع کیا گیا ہے کہ مستقبل میں سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک کے اجلاسوں کے لئے براہ راست پی سی ون جمع کرائی گئیں تو ان پر غور نہیں کیا جائے گا اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ ایکنک کی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے پی سی ون جمع کرائیں تاکہ اسی طریقہ کار کے مطابق ترقیاتی منصوبے منظور کئے جاسکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button