تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت سندھ کا شیر خوار بچوں کے ڈبوں کے دودھ پر پابندی کا عندیہ

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں شیر خوار بچوں کے ڈبوں کے دودھ پر پابندی کی تیاری کرلی ہے تاکہ بچوں کو ماں کا دودھ پلایا جاسکے اس ضمن میں محکمہ صحت نے بل تیار کرلیا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک سمری ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے ماہر ڈاکٹروں یونیسیف کی سفارشات کے مطابق بچوں کے لئے ماں کا دودھ سے نشونما اور زندگی میں بہتری کے لئے مؤثر اس سے بیماریاں کم ہوتی ہیں بچوں کی صحت کے حوالے سے زیادہ خیال رکھنے والے ممالک میں ماں کے دودھ کے باعث قومی پیدائش اور ترقی میں معاون ہوسکتے ہیں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعد حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کی گائڈ لائن کے تحت سندھ میں سندھ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈ نگ اینڈ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2013ء منظور کیا تھا اس کے علاوہ حکومت سندھ نے بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کو یقینی بنانے کے لئے انفینٹ فیڈنگ بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاکہ عوامی سطح پر اس قانون کو نافذ کیا جاسکے وقت گذرنے کے ساتھ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے 2017ء میں نئی عالمی سفارشات میں زور دیا کہ ماں کا دودھ پلانے کے موجودہ قوانین کو نافذ کیا جائے مشاورتی اجلاسوں کے بعد محکمہ صحت نے ایک نئے بل کا مسودہ تیار کیا ہے جس کا نام سندھ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023ء رکھا گیا ہے تاکہ نئے پیدا ہونے والے بچوں اور ان کی نشونما کے مسائل کو حل کیا جاسکے اور مارکیٹ میں موجود ڈبوں والے دودھ کی حوصلہ شکنی کی جاسکے جس کے مقابلے میں ماں کا دودھ قدرتی اور مکمل غذا ہے سمری میں وزیر اعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ محکمہ قانون کو ہدایات دیں کہ وہ اس بل کو تیار کرنے میں مدد دیں تاکہ اس کو منظور کرنے کے بعد نافذ کیا جاسکے وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست ہے کہ وہ اس بل کو منظور کریں تاکہ یہ بل سندھ کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button