تازہ ترینخبریںدنیا

فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے.

فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق فلسطینی صدر کے دورہ چین سے متعلق خبر بیجنگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں دی گئی۔

صدر کے دورے کی خبر چین کی جانب سے اسرائیل-فلسطین امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

چین نے خود کو مشرق وسطیٰ میں اپنے آپ کو ایک ثالث کے طور پر پیش کیا ہے جس نے مارچ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کی ثالثی کی جب کہ خطے میں امریکا کئی دہائیوں سے پاور بروکر رہا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان چون ینگ نے جمعے کے روز جاری بیان میں کہا کہ ریاست فلسطین کے صدر محمود عباس شی جن پنگ کی دعوت پر 13 سے 16 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت کے ترجمان وانگ وین بن نے باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ وہ رواں سال چین کا دورہ کرنے والے پہلے عرب سربراہ مملکت ہیں جو چین-فلسطین کے اعلیٰ سطح کے اچھے تعلقات کی مکمل عکاسی کرتا ہے جب کہ روایتی طور دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات رہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button