تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ملنا کس کو آسان تھا ؟ "نواز شریف یا عمران خان ” افتخار ٹھاکر نے سب کچھ بتا دیا

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر نے مشہور المعروف کامیڈین افتخار ٹھاکر سے سوال کیا کہ نواز کو زیادہ ملنا آسان تھا یا عمران خان کو ۔

اینکر کا جواب دیتے ہوئے مشہور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ان سے بہت آسانی سے ملاقات ہوجایا کرتی تھی، انہیں کبھی بھی فون کرو تو آگے سے پوچھتے تھے کہ کون کون ہے؟

انہیں بتاؤ تو کہتے تھے کہ فوری آجاؤ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں رات کے 2بجے بھی کال کر کے کہو کہ 10منٹ بات ہو سکتی ہے؟ تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ 10منٹ کیوں، آدھا گھنٹہ بات ہو سکتی ہے فوری آجائیں۔

ایک اور سوال پرافتخار ٹھاکر نے بتایا کہ حکمرانوں سے ہمیں کوئی کام نہیں ہوا کرتا تھا ہم تو میاں صاحب کے ساتھ جگتیں مارنے کے لئے چلے جایا کرتے تھے۔

افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ یہ لوگ بہت پیارے ہیں، اب بھی اگر کبھی کسی پروگرام کیلئے لندن جانا ہو تو ان سے ملاقات کیلئے ان کے گھر چلے جایا کرتے ہیں جہاں وہ طعام وغیرہ کا انتظام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button