تازہ ترینخبریںپاکستان

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا آج سے سپلائی بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والے راستے میں ہونے والے تعمیراتی کام کی وجہ سے آمدو رفت 3روز سے بند ہے  جس کلے سبب شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے آج سے سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مطابق کل بروز پیر سے گلگت بلتستان، جموں کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی۔

آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے، راولپنڈی روڈ کا معاملہ حل ہونے تک سپلائی کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button