تازہ ترینخبریںکاروبار

پاکستان میں ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کا کامیاب تجربہ

پاکستانی کسانوں نے ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کا کامیاب تجربہ کرکے بھارت سے چین برآمد ہونے والی مرچوں کا کاروبار چھین لیا۔

پاکستان اور چینی نجی کمپنیوں نے ہائیبرڈ مرچوں کی کاشت کا کامیاب تجربہ کرلیا، عام مرچوں کے مقابلے میں ان ہائیبریڈ مرچوں کی لمبائی پانچ سے چھ انچ ہے۔

ہائبرڈ مرچوں کی کامیاب کاشت کے بعد اب ملک کے مختلف شہروں میں تیس ہزار ایکڑ پر اس کی کمرشل کاشت شروع ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر عبدالرشید مرچوں کے کاشتکاروں کا کہنا ہے یہ منصوبہ نا صرف ملکی معیشت بلکہ کسانوں کی معاشی زندگی میں انقلاب ثابت ہوگا۔

کسان چینی کمپنی کے مطابق پاکستان میں کاشت ہونے ولی تمام ہائبرڈ مرچوں کی پیداوار چین برآمد کی جائے گی جس سے پاکستان پانچ سالوں میں 75 ملین ڈالر زر مبادلہ کما سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button