تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 2زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران خوشاب کے 38 سالہ نائیک ظہیر عباس اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 23 سالہ لانس نائیک معراج الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button