تازہ ترینخبریںسیاسیات

انتخابات کے لئے مذاکرات: ‘عمران خان نے مرشد بشریٰ بی بی کے حکم پر سب کچھ ریورس کروادیا’

سابق وزیر فردوس عاشق اعوان نے سینئر اینکر پرسن طلعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی تلخ حقیقت ہے کہ انتخابات کے لیے مذاکرات کی ناکامی کی اصل وجہ خود عمران خان ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے خود رضامندی دینے کے باوجود انتخابی مذاکرات کو ناکام بنوایا کیونکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی المعروف پنکی پیرنی کی جانب سے اس کا حکم نہیں ہوا۔ پنکی پیرنی انہیں اس لیول تک لے گئیں کہ ان کو ہپناٹائز کر کے میگناٹائز کر دے اور بعد میں میسمرائز کر کے وزیراعظم بنوا کر جو مرضی کروا لیں۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ملک میں جو حالیہ بحران چل رہا ہے، جلاو گھیراو، ‘رولا رپا’ سب اسی لیے چل رہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں مجھے انتخابات چاہئیں۔ جب الیکشن کے لیے کمیٹی بن گئی اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ مذاکرات میں 30 جون کے بعد اسمبلی تحلیل ہونے اور اس کے بعد ستمبر میں انتخابات کروانے پر اتفاق ہو گیا۔ خان صاحب کی جانب سے بھی اس پر اتفاق ہو گیا لیکن ‘مرشد کا امر’ نہیں تھا لہٰذا سب کچھ ریورس کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button