تازہ ترینخبریںپاکستان

محکمہ جیل خانہ جات کا کارنامہ، کلرکوں کو جیل سپرنٹنڈنٹ بنا دیا

کراچی ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ جیل خانہ جات کا کارنامہ سامنے آگیا ہے کلرک جیل سپرنٹنڈنٹ، ایس پی جیلز اور جیلر بن گئے ہیں

جیل خانہ جات کے 25 افسران نے مشترکہ طور پر چیف سیکرٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی جیلز کو خط لکھ دیا ہے

خط میں لکھا گیا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے 46 کلرکوں کے کیڈر تبدیل کرکے انہیں جیل سپرنٹنڈنٹ، ایس پی ، جیلز، اسسٹنٹ جیلر اور جیلر بنایا گیا ہے

خط میں لکھا گیا ہے کہ سکھر سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ شھاب صدیقی اور جیکب آباد جیل پولیس کے ایس پی نظر گاد بنیادی طور پر کلرک بھرتی ہوئے تھے

اسی طرح دادو، شکارپور، بدین ڈسٹرکٹ جیلز کے سپرنٹنڈنٹ بھی اصل کلرک تھے

جن افسران کے غیرقانونی طور پر کیڈر تبدیل کرکے پروموشن کیئے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ پروموشن کئے جائیں لیکن کیڈر تبدیل کرنے سے ہماری حق تلفی اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نہ کی جائے

خط میں لکھا گیا ہے کہ 12 سالوں سے ہمارے پروموشن نہیں ہوئے

خط لکھنے والے افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام کیڈر تبدیلی والے پروموشن ختم کئے جائیں اور ہمیں قانون مطابق پروموشن دیئے جائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button