تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سنگ دل دادا گرفتار

پولیس نے چھ سالہ پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے سنگ دل دادا کو گرفتار کرلیا، ملزم کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پولیس نے اپنے 6سالہ پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے دادا کو گرفتار کرلیا ہے، ایس پی احمد زنیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کا خواہشمند تھا۔

سفاک ملزم نے اپنے پوتے کو اغواء کرکے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا اور کہا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے اور بات نہ ماننے کی صورت میں ملزم اپنے ہی پوتے غلام مصطفیٰ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

ایس پی کے مطابق ملزم نے مرضی کے نتائج نہ ملنے پر اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنا اسکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گرفتاری ممکن ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button