تازہ ترینخبریںسیاسیات

پرویز خٹک درجنوں رہنماؤں کے ہمراہ جہانگیر ترین سے ہاتھ ملانے کو تیار

 

تحریک انصاف پر آج کل ابتلا کا دور ہے۔ ہر نیا دن کسی نہ کسی رہنما کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے ہر منتج ہوتا ہے۔ اب سینئر صحافی کی جانب سے تازہ ترین دعوی’ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑا شگاف پڑنے کو ہے۔ نیا دور کے پروگرام میں ڈان نیوز کے اینکر پرسن اور صحافی عادل شاہ زیب نے دعوی’ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئیر رہنما پرویز خٹک ، جہانگیر ترین اور مختلف لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جہانگیر ترین اگر کوئی سیاسی جماعت بناتے ہیں تو پرویز خٹک ان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ اگر وہ پی ٹی آئی چھوڑتے ہیں تو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے ڈیڑھ سے دو درجن اہم رہنما بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔ خیبر پختونخوا سے جب تک پرویز خٹک نہیں چھوڑ جاتے تب تک عمران خان کی سپورٹ موجود رہے گی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران ایک ہفتے میں ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔

یہ بھی واضح رہے کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button