تازہ ترینخبریںپاکستان

جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے یہ مکافات عمل ہے : جسٹس انوار الحق کے کیس میں ریمارکس

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ اور ان کے خاندان کیخلاف درخواست پر جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے، یہ مکافات عمل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس انوار الحق پنوں نےسابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی اپنے اور خاندان کے افراد کیخلاف درخواست پر سماعت کی ، سلمان شاہ نے خواجہ طارق رحیم اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے ۔

عدالت میں درخواست گزار کے وکلا ء نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے گزشتہ روز گرفتاری دے دی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اب ریکارڈ فراہم کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ جس پر وکلا نے کہا کہ جو اب ہو رہا ہے وہ کبھی اس ملک میں نہیں ہوا جس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے یہ مکافات عمل ہے۔

عدالت نے سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے افراد کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button