تازہ ترینخبریںپاکستان

’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کی گونج اسلام آباد ہائیکورٹ بھی پہنچ گئی

سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعد “گڈ ٹو سی یو” کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی اور ہائیکورٹ جج بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑے۔

سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعد “گڈ ٹو سی یو” کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی ہے اور ہائیکورٹ جج بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت میں پیش ہونے والے آئی جی اسلام آباد کو ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ’’آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو‘‘ کہا۔

عدالت عالیہ کے جج کے آئی جی اسلام آباد سے اس مکالمے پر کمرہ عدالت میں موجود افراد کے بے ساختہ قہقہے نکل گئے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے انہیں ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس تنقید کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے جملے کی وضاحت بھی کی تھی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کیا اور کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کافی وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں ہے لیکن مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button