تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

عمران خان کا جاں بحق کارکنوں سے متعلق ویڈیو پیغام

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہید کارکنوں کی نماز جنازہ سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہید کارکنوں کی نماز جنازہ سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کو جو لوگ شہید ہوئے وہ اپنے حقوق اور پر امن احتجاج کیلئے نکلے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ احتجاج کے لیے نکلنے والے کارکنوں سیدھی گولیاں ماری  گئیں، کئی زخمی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، افسوس یہ ہے کہ اس پر کوئی تحقیقات نہیں کی جا رہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی اپنے لوگوں پر اس طرح گولی چلانے کی اجازت نہیں دیتا، فرانس میں مظاہرین پولیس پر  پٹرول بم پھینکتے ہیں لیکن گولی نہیں چلتی کیونکہ وہ آزاد ملک ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ویڈیو پیغام میں مزید لکھا کہ  آج بعد نماز مغرب ان شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ زمان پارک میں ادا کرینگے، سب نے آج اپنے شہدا کیلئے مغرب کے بعد یہاں جمع ہونا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button