تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کی آمد سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں آمد سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں آمد سے قبل پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

عمران  خان کی کورٹ روم نمبر 1 میں ممکنہ آمد سے قبل واک تھرو گیٹ نصب کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں سابق وزیر اعظم عمران خان آج 11 بجے تک ہائیکورٹ پیش ہونگے۔

عمران خان کی جانب سے ہمایوں دلاور جج کی تبدیلی کیلئے درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

عمران خان کی 3 اور درخواستوں پر جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے جس میں عمران خان کی جانب سے خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر علی پیش ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button