تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر مختصر سماعت کے بعد اسے غیر قانونی قرار دیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ گرفتاری سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے، گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی تک برقرار رہے گا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری کا انداز عدلیہ کی عزت کے بھی خلاف ہے، ان کو جس انداز سے گرفتار کیا گیا یہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، اسلام آباد پولیس عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنائے، ہائی کورٹ میں پیشی تک وہ پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رہیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے آگے سرینڈر کر چکے ہیں، وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں انصاف کے اصول کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، وارنٹ کی تکمیل کے دوران عدلیہ کے احترام کی خلاف ورزی ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ نیب کے القادر ٹرسٹ کیس پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کی درخواست چیف جسٹس ہائی کورٹ کے سامنے رکھیں، عمران خان مہمانوں اور فیملی سے ملاقات کر سکیں گے، ان کو 10 مہمانوں سے ملاقات کرنے کی اجازت ہوگی، مہمانوں کی آمد سکیورٹی چیک سے مشروط ہوگی، عمران خان جب تک چاہیں مہمان اُن سے ملاقات کر سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button