تازہ ترینخبریںسیاسیات

پولیس اہلکاروں نے احتجاج کرتی خواتین پر ہاتھ اٹھا دیا

سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں نے کہیں پر امن تو کہیں پرتشدد احتجاج کیا۔

پولیس نے احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی نہ بخشا، لاہور میں ایک لڑکی نے پولیس اہلکاروں کی طرف دوپٹہ پھینکا تو مرد پولیس اہلکار نے اس لڑکی کو بالوں سے گھسیٹا اور دوسرے اہلکاروں کی طرف لے گیا۔

ایک اور واقعے میں مرد پولیس اہلکار ایک لڑکی کو زمین پر گھسیٹتا ہوا نظر آیا۔ ادھر کراچی میں ایک بزرگ خاتون کو لاٹھی بردار اہلکاروں کے گھیرے میں دیکھا گیا۔

ایک اور مقام پر خاتون اہلکار نے پی ٹی آئی کارکن کو بری طرح مارا پیٹا، ایک اور خاتون بچانے آئی تو پولیس نے اس کی گود میں موجود بچے کا بھی لحاظ نہ کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی جانب سے احتجاج کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن پولیس کے مرد اہلکاروں کی جانب سے خواتین پر تشدد بھی اشتعال کا باعث بنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button