تازہ ترینخبریںصحتصحت اور غذا

کھانا کھانے کے بعد تھوڑا سا آم، کئی بیماریوں سے نجات

موسم گرما کی سوغات آم ، شاید ہی کوئی ہو جسے آم کھانا پسند نہیں لیکن آم کھاتے ہوئے کئی باتوں ، وقت اور مقدار کا خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ ان کے منفی اثرات سے بچا جاسکے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانا کھانے کے بعد آم کھانے کے کئی فائدے ہیں۔

یہ نہ صرف میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے بلکہ خون میں شکر کی مقدار کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق اگر آپ کھانا کھانے کے بعد صرف ایک ٹکڑا آم کا استعمال کریں تو یہ آنتوں کی حرکت اور بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے اور قبض کو روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔

ماہرین کے مطابق کھانا کھانے کے بعد آم کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے جسم میں صفرا (جگر سے خارج ہونے والا سیال)، ہاضمے کے انزائمز اور پیٹ میں موجود تیزاب مناسب مقدار میں پیدا نہ ہو تو کھانا ہضم کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اپھارہ اور گیس کی شکایت ہوسکتی ہے۔

لیکن کھانا کھانے کے بعد آم کے صرف ایک ٹکڑے کا استعمال آپ کو ان شکایات سے نجات دلاسکتا ہے کیونکہ آم میں ہضم کرنے والے انزائمز جیسے امائلیز، پروٹیز اور لپیس ہوتے ہیں جو کھانے میں شامل کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور چکنائی کو ہضم کرنے میں مدد فرام کرتے ہیں۔

آپ یہ جان کر بھی حیران ہوں گے کہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور آم ذیابیطس کو قابو کرنے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔

آم میں موجود اجزاء قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں جو ہمیں مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس کا استعمال دل اور آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے۔

تو پھر انتظار کس بات کا ہے، اب اگر کھانا کھانے کے بعد میٹھے کی طلب ہوتو بس ایک ٹکڑا آم کا لیجیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button