تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

ادرک اور لہسن کو گرمیوں میں تازہ رکھنے کے 6 آسان ٹوٹکے

کچن میں سال بھر استعمال ہونے والے دو اجزاء ادرک اور لہسن ہیں، یہ نامیاتی اجزاء پوری دنیا میں کھانا پکانے میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں کیونکہ ان کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے۔

بہترین ذائقہ بڑھانے کی صلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ ادرک اور لہسن کے استعمال کے صحت کے لیے بھی بہت سے فوائد ہیں جبکہ یہ دونوں اجزاءجہاں سردیوں میں زیادہ دیر تک تازہ رہتی ہیں وہیں گرمی کے موسم میں آسانی سے خراب ہوجاتی ہیں۔

ادرک اور لہسن کو گرمیوں میں تازہ رکھنے کے لیے درج ذیل ٹوٹکے بہت مفید ہیں۔

لہسن کو گرمیوں میں تازہ رکھنے کا طریقہ:

1- سورج کی روشنی سے بچائیں

اکثر لوگ اپنے کچن کے کاؤنٹر ٹاپ پر لہسن کو ایک ٹوکری میں رکھتے ہیں جو کہ انہیں ذخیرہ کرنے کا مناسب طریقہ ہے۔

لیکن گرمیوں میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ انہیں کسی کھڑکی کے قریب نہ رکھیں کہ براہ راست سورج کی روشنی کے سامنے آئے کیونکہ سورج کی روشنی کے سامنے آنے پر لہسن جلد سوکھ جاتا ہے اور پھوٹ سکتا ہے۔

2- ہوادار جگہ پر رکھیں

لہسن کو ذخیرہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے مناسب درجہ حرارت پر ہوادار جگہ پر رکھیں کیونکہ لہسن گیلی اور مرطوب جگہ پر جلد خراب ہو جائے گا۔

لہٰذا، یہ ضروری ہے کہ انہیں ایک ایسی ٹوکری میں رکھا جائے جس میں سے ہوا کا مناسب گزر ممکن ہو۔

3- ایئر ٹائٹ کنٹینر کا استعمال

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کمرے کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور لہسن خراب ہوسکتا ہے تو لہسن کو چھیل کر کسی ایئر ٹائٹ کنٹینر میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔

ادرک کو گرمیوں میں تازہ رکھنے کا طریقہ:

1- ریفریجریٹر میں رکھیں

ادرک روم ٹیمپریچر پر خراب ہوجاتا ہے اور اگر اسے سورج کی روشنی میں رکھا جائے تو یہ چند دنوں میں ہی خشک ہو جاتا ہے اس لیے اسے زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے ہمیشہ فریج میں رکھنا چاہیئے۔

2- زپ لاک بیگ میں رکھیں

ادرک کو گرمیوں میں پھپھوندی لگ جاتی ہےاس لیے اسے کچن میں نہ رکھیں بلکہ اگر آپ اس کی تازگی کو کم از کم 1 ماہ تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اسے کسی زپ لاک بیگ میں ٹکڑے کرکے رکھیں۔ اس طرح ادرک کو گرمیوں میں دیر تک ترو تازہ رکھا جاسکتا ہے۔

3- ایئر ٹائٹ کنٹینر کا استعمال

بعض اوقات استعمال کے لیے ضرورت سے زیادہ ادرک کاٹ لیا جاتا ہے اور یہ کھانا پکانے کے دوران پوری طرح استعمال نہیں ہوتا، اب چونکہ اس کا چھلکا اُتر چکا ہوتا ہے اس لیے اس کے آسانی سے خراب ہونے کا امکان ہے۔

لیکن اب فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ بغیر چھلکے یا کٹے ہوئے ادرک کو بھی کسی ایئر ٹائٹ باکس میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ کر ایک سے دو ہفتوں تک آسانی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button