تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

اپنا کمسن بچہ پکا کر کھانے والی سفاک ماں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

مصر میں اپنا ہی 5 سالہ بیٹا قتل کرنے کے بعد اسے پکا کر کھانے والی سفاک ماں سے متعلق اس کے سابق شوہر اور بچے کے والد نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

مصری میڈیا کے مطابق مقتول بچے کے والد کا اپنے بیٹے کے سفاکانہ قتل کے بعد بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا شادی کے 3 سال بعد پیدا ہوا تھا اور ان کی سابق بیوی ذہنی لحاظ سے بالکل ٹھیک ہے جو اپنے بیٹے کو قتل کرتے وقت مکمل ہوش وحواس میں تھی۔

مقتول بچے کے والد نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے درمیان 4 سال قبل اس بات پر علیحدگی ہوگئی تھی کہ خاتون چاہتی تھی کہ میں اپنا گھر اور خاندان کو چھوڑ کر اس کے ساتھ اس کی والد کی زمین پر رہوں، لیکن میں اس پر راضی نہیں تھا۔

غمزدہ باپ نے بتایا کہ ہمارے درمیان تعلقات اس کی رضامندی سے ختم ہوئے اور میں نے علیحدگی کے بعد اسے واپس لانے کی کوشش کی تاہم اس نے انکار کر دیا جس کے بعد ہمارے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

بچے کے والد یہ بھی بتایا کہ اس کی سابقہ بیوی کافی عرصے سے اسے اپنے بیٹے سے ملنے نہیں دے رہی تھی اور وہ اس سلسلے میں خاندان سے بات چیت جاری رکھے ہوئے تھے لیکن اس نے مجھے سے بدلہ لینے کے لیے میرے پانچ سالہ بیٹا کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔

دوسری جانب مقتول بچے کے والد کے وکیل ڈاکٹر سمیر محمد صالح کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ’’میں نے سوچ سمجھ کر یہ قدم اٹھایا کیوں کہ میں اس کے والد سے بدلہ لینا چاہتی تھی جو اسے اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔‘‘ جب کہ ملزمہ نے اس واقعے پر کسی پچھتاوے کا بھی اظہار نہیں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذہنی مسائل کے امکان کے تحت ملزمہ کا طبی معائنے کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مصر کی شرقیہ گورنری کے فاقوس پولیس سینٹر سے منسلک ابو شلبی گاؤں میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سفاک ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کر کے اس کی لاش کے نہ صرف ٹکڑے کیے بلکہ اسے پکا کر کھا بھی لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button