تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کی اچانک طبیعت خراب، ہسپتال روانہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ایک بار پھر پاؤں میں تکلیف کی شکایت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےپاؤں میں دباؤ آنےسےسوزش ہوئی ہے جس کے بعد عمران خان نے اپنا طبی معائنہ کرانے کے لئے اسپتال روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان کے پاؤں پر دباؤ پڑا جس کے باعث سوزش ہوئی۔

گذشتہ روز یوم مئی کے موقع پر عمران خان نے ناصر باغ میں ریلی سے بھی خطاب کیا تھا ریلی کے آغاز سے لیکر اختتام تک عمران خان گاڑی میں بیٹھے رہے اور کارکنان کے نعروں کو جواب دیتے رہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں انہیں ٹانگ پر گولی لگی تھی، سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں چار ماہ تک نقل وحرکت سے روکا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button