تازہ ترینجرم کہانیخبریں

قائم خانی کالونی میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قائم خانی کالونی میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے قائم خانی کالونی میں ایک ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چوہدری اسلم ریٹائرڈ پولیس افسر ہے، ملزم نے ڈاکٹر ماجد کو رشتے کے تنازع پر قتل کیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر ماجد ملزم کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button