تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کا آج نکاح تھا، مقتول کے بھائی کا بیان

گزشتہ شب ملتان کی شاہ رکنِ عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

3 نوجوان ہوٹل سے کھانا کھا کر گھر جا رہے تھے، پولیس نے اشارے پر نہ رُکنے کی وجہ سے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نوجوان عثمان نویں جماعت کا طالب علم تھا، دونوں نوجوانوں کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔

مقتول عثمان کی زخمی بھائی نے بتایا کہ ہم دونوں بھائی سمیع اللہ کو چھوڑنے جارہے تھے، موٹر سائیکل پر ہم 3لوگ سوار تھے، پولیس نے پیچھے سے اچانک فائرکیا پیٹھ سے ایک ہی گولی آرپار ہوگئی۔

زخمی عرفان نے بتایا کہ پولیس والوں نے کہا کسی اور نے پیچھے سے فائر کیا ہے، پولیس والوں نے مدد نہیں کی اسپتال پہنچانے کی کوشش نہیں کی، صرف دیکھتے رہ گئے، میں اکیلا نشتر اسپتال لے کر گیا۔

عرفان نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے 3 پولیس اہلکار تھے میں ان اہلکاروں کو پہچان سکتا ہوں، کل سے کوئی پولیس افسر نشتر اسپتال اور گھر نہیں آیا۔

مقتول کے زخمی بھائی عرفان نے مزید کہا کہ میرے بھائی کا آج نکاح تھا ہمیں انصاف ملنا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button