تازہ ترینخبریںسیاسیات

انتخابات ملتوی ہوئے تو…. منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت لوگ جیلوں، بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ملک کے حالات بہتر نہیں لگ رہے، انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیر اعظم نہیں بنیں گے، عمران خان غلطی پر غلطی کرتا رہیگا اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے۔

مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہوجائے، حالات خراب ہوئے تو ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا، پنجاب میں الیکشن ہورہے ہیں تو کے پی میں کیوں نہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button