تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے عمل کو پیپر لیس کر دیا گیا

حکام نے پنجاب کے شہریوں کی سہولت کیلئے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو پیپر لیس کر دیا۔

آئی پنجاب عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس اجراء اور حصول کیلئے فائل سسٹم کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، شہری اب صوبے کے کسی بھی ٹریفک دفتر یا خدمت مرکز میں صرف اپنا قومی شناختی کارڈ لے جا کر اور مجوزہ فیس جمع کروا کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ شہری اپنی گاڑی میں بھی دے سکیں گے، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور تصاویر سمیت کسی بھی دستاویز کی کاپی ساتھ لے جانے کی ضرورت اب نہیں ہوگی، شہری بغیر کسی سفارش اور پریشانی کے باآسانی اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب عثمان انور نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب میں اڑھائی کروڑ سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں موجود ہیں جبکہ لائسنس صرف 45 لاکھ لوگوں کے پاس ہیں، لاہور میں 75 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں موجود ہیں جن میں سے لائسنس صرف 7 یا 8 لاکھ شہریوں نے حاصل کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مشکل کام سمجھتے ہوئے شہری لائسنس نہیں بنواتے تاہم اب یہ مشکل آسان کر دی گئی ہے، صوبے بھر کے پولیس خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء کی سہولت دے دی گئی ہے، صوبے کے بڑے شہروں میں شہری ہفتے کے ساتوں روز 24/7 جبکہ چھوٹے شہروں کے پولیس دفاتر میں ڈبل شفٹ میں یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والے لاکھوں شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پنجاب پولیس کو خدمت کا موقع دیں اور صوبہ بھر میں کسی بھی پولیس دفتر یا خدمت مرکز سے بغیر پریشانی، سفارش یا رشوت کے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button