تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی گزری پل پر وَن ویلنگ کے دوران دل دہلا دینے والا حادثہ، کئی رائڈرز ٹکرا گئے

شہر قائد کے علاقے گزری پل پر وَن ویلنگ کے دوران دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے، کئی رائڈرز بری طرح ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزری پل پر آج صبح 7 بجے کے قریب کئی رائڈرز ریسنگ کے دوران ٹکرا گئے، جس سے ایک نوجوان شدید زخمی جب کہ متعدد دیگر معمولی زخمی ہو گئے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد نوجوان ریس لگا رہے تھے، جن میں سے تین چار رائڈرز آپس میں ٹکرا گئے۔

دوسری طرف گزری پل پر نوجوانوں کی ون ویلنگ اور ریس کے حوالے  سے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے سخت نوٹس لے لیا ہے، عرفان بلوچ نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے، گزری پولیس کو اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دو دریا سے گزری تک موٹر سائیکل سواروں کی ریسوں کے باعث اتوار کا روز ڈیفنس کے شہریوں کے لیے اذیت بننے لگا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button