Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

شیخ رشید کے افطار ڈنر سے واپسی پر پی ٹی آئی امیدوار ماجد ستی پر فائرنگ

پی پی 17 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ماجد ستی پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ان سے گاڑی چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقے سترہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ماجد حسین ستی پر ناکہ لگا کر فائرنگ کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور ان کی گاڑی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے آئی جے پی روڈ پر ناکہ لگا کر ماجد حسین ستی سے گاڑی چھینی اور مزاحمت پر فائرنگ کی، وہ شیخ رشید کے افطار ڈنر سے واپس گھر جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ آئی نائن اور تھانہ سبزی منڈی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، جائے واقع سے شواہد لے کر سبزی منڈی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button