تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کیلئے بڑا ریلیف

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کے خلاف تھانہ رمنہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس علی باقر نجفی نے سابق وزیر اعظم کے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا اپ متعلقہ عدالت میں پیش ہو کر ضمانت لینا چاہتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے اور متعقلہ عدالت سے رجوع کرنے کےلیے مناسب وقت فراہم کرے۔

عمران خان کے وکیل نے ہائیکورٹ میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر ٹی وی پرسن کر بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی، انھوں نے کہا عمران خان عوام میں نفرت پیدا کر رہے ہیں، اس ایف آئی آر میں من گھڑت باتیں ہیں۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا ہے، 18 اپریل کو اسلام اباد جا رہے ہیں اس لیے استدعا ہے کہ عید کے بعد تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے عمران خان کی عید کے بعد 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

فاضل جج نے 26  اپریل تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے عمران خان کو متعلقہ عدالت میں جا کر ضمانت حاصل کرنے کی ہدایت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button