تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب الیکشن ، سپریم کورٹ کا سٹیٹ بنک کو فنڈ جاری کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز فراہمی کیس کی سپریم کورٹ ان چیمبر سماعت ہوئی جس میں عدالت عظمیٰ نے فنڈز جاری نہ کرنے پر حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 21 ارب روپے کے فنڈز الیکشن کمیشن کو جاری کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے موقع پر ججز نے واضح کیا کہ عدالت حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو عدالت میں پیش کیے گئے حکومتی موقف پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی حکومت نے اپنے تحریری جواب میں موقف اپنایا کہ حکومت نے عدالت احکامات پر عمل کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے پیسے جاری کرنے کیلئے ایکٹ آف پارلیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بل پارلیمان نے مسترد کر دیا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت کے پاس فنڈز جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کو فنڈ جاری کرنے کا حکم نہیں دے سکتی۔ حکومت نےعدالتی حکم کے تحت اپنی قانونی ذمے داری پوری کر دی۔

سپریم کورٹ نے حکومت پاکستان کے موقف کا جائزہ لینے کے بعد اسٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا اور مرکزی بینک کو ہدایت کی الیکشن کمیشن کو پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کے بل مسترد کر چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button