تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا دفتری اعتراض ختم کردیا اور درخواست کو سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ نااہلی کا معاملہ دیکھنا تو الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ، جس پر وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس پر مزید دلائل کے لئے وقت دیاجائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کےحقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، عدالت عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن سےرجوع کیا مگرعہدےسےہٹانےکی درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی، استدعا ہے عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button