تازہ ترینخبریںپاکستان

‘شہری اب موبائل فون سے ہی گھر بیٹھے شناختی کارڈ سمیت اہم دستاویز بناسکیں گے’

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نادرا کی نئی ایپلی کیشن شہری اب موبائل فون سے ہی گھر بیٹھے یاکسی بھی جگہ سے اہم دستاویز بناسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈیجٹلائزئشن کی جانب اہم قدم ، نادرا کی نئی ایپلی کیشن متعارف کرا دی گئی ، ایپ سے شہری اب موبائل فون سے ہی گھر بیٹھے یاکسی بھی جگہ سے اہم دستاویز بناسکیں گے۔

ایپ سے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سمیت دیگر اہم دستاویزات بنوائی جاسکتی ہیں ، اس کے علاوہ موبائل کے ذریعے ہی فنگر پرنٹس بھی دیئے جا سکیں گے

خیال رہے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آگیا ہے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آگیا ہے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button