تازہ ترینتحریکخبریں

الیکشن دور دور تک نظر نہیں آرہے ، عمران خان بھی نہیں چاہتے ، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے اور عمران خان بھی نہیں چاہتے، الیکشن نظر نہیں آ رہے، اس لیے عمران خان ٹکٹ نہیں دے رہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان سے میرا اختلاف ان کی ذات کو بچانے کےلیے تھا، عمران خان کے قریب سانپ، جو 2 خاص ہیں انہیں ان سے زندگی کے لالے پڑ سکتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کو ابھی بھی کسی سے خطرہ نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیشہ کھل کر خان کو کہتا تھا کہ فلاں بے ایمان ہے، کرپٹ ہے، آج بھی عمران خان کو نہیں معلوم کہ ان کے ایڈوائزر ان سے کیا کام کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کو کسی سے ایک فیصد بھی خطرہ نہیں، عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ کوئی مارنا چاہتا تو اس سے دوسرا ملک فائدہ اٹھا سکتا ہے، پی ٹی آئی میں کبھی مار دھاڑ نہیں تھی ہم اس کے خلاف تھے، ہم لوگ الطاف حسین کی دہشتگردی کیخلاف کھڑے ہوئے تھے آج ہم وہی کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی سٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر پاور میں آجائے گا، پی ٹی آئی کو بھی سٹیبلشمنٹ ہی لائی جیسے ن لیگ و دیگر کو لائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جب مشکل وقت آتا ہے وہ لوگ نظر نہیں آتے جو پریس کانفرنس کرتے ہیں، عمران خان کے قریب لوگ بیرونی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں پتا لگایا جائے۔ ان قریب لوگوں کے ہوتے ہوئے عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف کو جنرل جیلانی لائے، ہم بھی فوج کی پیداوار ہیں، پیپلز پارٹی بھی فوج کی پیداوار ہے، سب فوج کی پیداوار ہیں، بعد میں یہ سب جماعتیں اسی کا گریبان پکڑنے کھڑی ہو گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت ضرورت ہم کسی بھی آدمی کو سفید کردیتے ہیں اور کسی کو کالا، ملک میں عدل کا کیا نظام ہے؟ کرائے دار گھر کے اندر ہے مالک مکان باہر ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں گاڑی والے نے پولیس والے کو ہلاک کیا، عدالت نے بری کردیا، میرا مسئلہ یہ ہے میں بار بار سویلین کا نام کیوں لوں؟ جب تک 2 خاص کا احتساب نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان اپنے اوپر حملے کا جن پر الزام لگا رہے ہیں وہ پانچ سو فیصد ملوث نہیں، جن پر الزام ہے اگر یہ درست ہے تو پھر کوئی ان کا دباؤ برداشت نہیں کر پائے گا، راناثناء اللّٰہ کا سب سے بڑا مخالف ہوں لیکن وہ قتل و غارت میں ملوث نہیں ، رانا ثناء اللّٰہ پر جو کیس بنایا میں نے کابینہ میں کہا غلط کیس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل جانا بےحیائی و بے شرمی ہے، ایسے کام ہی نہ کرو جیل جانا پڑے، سب لوگ اقتدار کے چکر میں ہیں کسی کو ملک کی کوئی فکر نہیں، عمران خان پائے کے لیڈر ہیں عدالتیں بلاتی ہیں تو حاضر ہو جائیں ، ن لیگ کے سارے کرپٹ لوگ باہر ہیں حکومت کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو چھوٹے سے توشہ خانہ کے کیس میں جیل میں ڈالیں گے تو یہ کون ہضم کرے گا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button