تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

‘پی ڈی ایم تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہی’

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک جانب انتخابی مہم کا ماحول اور دوسری طرف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں میں پیشی سے کوئی مسئلہ نہیں تھا بس سیکیورٹی کےمسائل تھے، مسلسل سیکیورٹی مسائل سے آگاہ کررہےتھےوہ حل ہوجائیں تو پیش ہوجائیں گے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنی شکست نظرآرہی ہےاسی لیے ایسی باتیں کررہی ہیں جبکہ پی ڈی ایم انتخابی میدان میں پی ٹی آئی کامقابلہ کرنےکےقابل نہیں رہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button