تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کی پیشی سے پہلے حکومت خوفزدہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پیشی سے قبل حکومت خوفزدہ ہوگئی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے مطابق پرائیویٹ کمپنیوں، سیکیورٹی گارڈز یا کسی شخص کے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت اپنی گاڑی کا ملکیتی ثبوت ساتھ رکھیں، شہری جی الیون ون اور جی ٹین ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور چیکنگ میں تعاون کریں۔

دوسری جانب توشہ خانہ کیس کی سماعت میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ پانچ ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پنجاب پولیس بھی جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات رہے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی غیرمتعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی صرف پاسز رکھنے والے افراد ہی جوڈیشل کمپلیکس میں جاسکیں گے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے دونوں اطراف کی سڑکوں کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ ہر قسم کے احتجاج یا جلوس پر بھی پابندی لگادی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button