تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک

کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹرمائنڈ سی ٹی ڈی مقابلے میں مارا گیا جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ اور4 پستول بھی برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رات گئے سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی ، اس دوران مائی گاڑی مزار کے قریب سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق نواز نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت اریاد اللہ کے نام سے ہوئی،اریاداللہ کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے، دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ اور چار پستول برآمد ہوئے ہیں۔

عمر خطاب نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے چھوٹے بڑے پانچ ہتھیار اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا ہے اور دہشت گردوں سے ملنےوالے سامان کی جانچ کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button