
تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ذوالفقار علی بھٹو سے دگنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی مقبولیت سے ڈبل ہے۔ الیکشن کے جو نتائج آنے ہیں اس سے یہ لوگ ڈرے اور مرے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا سودا مارکیٹ میں بک ہی نہیں رہا ہے۔