تازہ ترینخبریںپاکستان

عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست، جج کی سماعت سے معذرت

لاہور ہائی کورٹ کے جج نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔

عدالتِ عالیہ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جج کی جانب سے کیس دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی۔

عدالتِ عالیہ میں درخواست عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے باعث 8 مارچ کو عورت مارچ انتظامیہ کو ناصر باغ، ایوانِ اقبال، الحمرا اور مال روڈ پر مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

گزشتہ روز نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، عورت مارچ کے شرکا ء کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ایک بیان میں عامر میر نے کہا تھا کہ عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں، نگراں حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت مارچ میں شریک خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، امید ہے کہ عورت مارچ پُر امن طریقے سے منعقد ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button