تازہ ترینخبریںپاکستان

بولان میں دھماکا ، بلوچستان کانسٹیبلری کے 5 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں کنبڑی پل کے نزدیک بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

بولان پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 5 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بولان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک الٹ گیا تھا۔

بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد کوئٹہ واپس آ رہے تھے کہ بولان کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہو گئے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بولان پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button