تازہ ترینخبریں

سینٹرل پارک لاہور میں فیملی فیسٹیول کا افتتاح

سینٹرل پارک لاہور میں فیملی فیسٹیول کا افتتاح چیئرمین اربن ڈویلپرز میاں طاہر جاوید نے کیا ان کے ساتھ ایم ڈی اربن ڈویلپرز عثمان انور کے علاوہ میاں حارث جاوید ،میاں ابراہیم ،میاں ناصر ،ملک زاہد مصطفی کے علاوہ مختلف ہائوسنگ سوسائٹیز کے نمائندوں ،سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف ہائوسنگ سوسائٹیز کی کرکٹ ٹیم نے شرکت کی اور افتتاح میچ میں سینٹرل پارک اور سفاری گارڈن کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا سینٹرل پارک ہائوسنگ سوسائٹی میں فیملی فیسٹیول کے افتتاح کے بعد لاہور کے باسوںسے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا اور خوبصورت پروگرام ہے لہٰذا لوگ اپنی فیملی کے ساتھ آئیں اور تفریح کریں یہ ایک اچھا پروگرام ہے اور جشن بہاراں کی آمد ہے ۔

اس فیملی فیسٹیول میں میوزیکل شو بھی ہونگے جس میں پاکستان کے نامور گلوکار اور غیر ملکی شرکت کررہے ہیں سینٹرل پارک کے سینئر آفیسر چوہدری سرور نے بتایا کہ کھیلوں سے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھے گا اور اس سپورٹس میلے میں 6ٹیموں نے حصہ لیا ریحان گارڈن کی ٹیم ، سٹیٹ لائف ہائوسنگ سوسائٹی ،سفاری گارڈن ،سینٹرل پارک ،پام سٹی کی ٹیمیں شامل ہیں یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جس میں ذمہ داری کا کام تھا لیکن چیئرمین اربن ڈویلپرز میاں طاہر جاوید اور ایم ڈی کی کوششوں کی وجہ سے ہم پورے پروگرام کو کامیابی سے ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button