Uncategorized

جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز بنائے جو پروٹیز نے 18ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اس سے قبل جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ ہار چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹ سے اور انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔
بتایا گیا ہے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے محتاط انداز میں کھیل کا آغاز کیا ہے لیکن اس کے باوجود لنڈل سمنز 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نکولس پورن اور کرس گیل نے 12،12 رنز کی اننگز کھیلیں۔
کپتان پولارڈ بھی 26 رنز ہی بناسکے، آندرے رسل صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شمرون ہٹمیئر ایک ہی رن بناسکے جب کہ ڈیوائن براو 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشومہاراج نے 2، کگیسو رباڈا اور انرچ نورکیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے میک کوائے کی جگہ ہائیڈن والش کو شامل کر لیا جب کہ جنوبی افریقہ سے ڈی کوک کی بجائے ریزا ہینڈرکس کو شامل کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button