Uncategorized

ٹی20ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی ہرا دیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے پلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جنہوں نے 20گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین مچل تھے جنہوں نے 20 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ جیمی نیشم 2 گیندوں پر ایک سکور بنا کر محمد حفیظ کا نشانہ بن گئے۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کو بھی ہرا دیا۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی 20ورلڈ کپ کا 19واں میچ کھیلا جارہا ہے جس میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر کیویز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
قبل ازیں پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں 134رنز بنائے۔
135رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 5اعشاریہ 1اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 28رنز بنالئے ہیں،شاہینوں کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بابر اعظم 9رنز بناکر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
بلیک کیپس کی جانب سے مارٹن گپٹل اور  ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا اوور ہی میڈن کروایا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے پلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جنہوں نے 20گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین مچل تھے جنہوں نے 20 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ جیمی نیشم 2 گیندوں پر ایک سکور بنا کر محمد حفیظ کا نشانہ بن گئے۔
کپتان ولیمسن 25رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیون کونوے27رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے ، گلین فلپس بھی 13سکور بناکر حارث کا نشانہ بنے،ٹم سیفرٹ 8رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جبکہ 8ویں آؤٹ ہونے والے بیٹر مچل سینٹنر تھے جو حارث کی گیند پر پویلین لوٹے۔
حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کیویز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلیک کیپس کی جانب سے ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے نے 27،27اورکپتان ولیمسن نے 25رنز بنائے۔
ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔
پاکستانی سکواڈ
پاکستان پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان شامل محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ،شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی ،حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل تھے ۔


نیوزی لینڈ سکواڈ
نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون میں کپتان کین ولیمسن ، مارٹن گپٹل ، ڈیرل مچل ، ڈیون کونوے ، گلین فلپس ، جیمی نیشم ، ایش سوڈھی ، مچل سینٹنر ،ٹم سیفرٹ، ٹم ساؤتھی اورٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔


قبل ازیں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10وکٹوں کی عبرتناک شکست دیکر میگا ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے، چوبیس میں سے چودہ میچ جیتے، دس میں کیویز کو فتح ملی۔ بیس اوورز کے ورلڈکپ مقابلوں میں پانچ بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، گرین شرٹس کو تین، بلیک کیپس کو دو کامیابیاں ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button