تازہ ترینخبریںپاکستان

پشاور دھماکا ، ایک روز سوگ کا اعلان

پشاور میں خودکش دھماکے پر نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

خیبرپختونخوا میں کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔اعظم خان کا کہنا ہے کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 59 افراد شہید جبکہ 157 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button