تازہ ترینخبریںکاروبار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 265 روپے کا ہو گیا

گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اونچی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر کی پرواز آج بھی جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 262 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق بازار میں ڈالر بیچنے والے 259 روپےمانگ رہے ہیں۔

انٹر بینک میں 2 دن کے دوران ڈالر 31 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے ان 2 دنوں میں پاکستان کے قرضوں میں 3950 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 265 روپے کا ہو گیا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے کا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 3 دن میں ڈالر 24 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 176 پوائنٹس کے اضافے سے 41023 پر آ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button