تازہ ترینخبریںپاکستان

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ

لاہور ( میاں عمران ارشد) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تا حکم ثانی جیل افسران و ملازمین کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی بھی لگا دی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے تمام ریجنل ڈی آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جیلوں پر اچانک دورے کر کے سارے امور کا خود جائزہ لیں۔

اسیران سے انکے مسائل دریافت کر کے انکے فوری حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سنٹرل کنٹرول روم کے جیلوں پر نصب شدہ CCTV کیمرے ہمہ وقت فعال ہوں۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے تمام جیل افسران و ملازمین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی جاں فشانی ، لگن ، خلوص ، قابلیت ، دلچسپی اور ایمانداری سے ادا کریں۔

پنجاب کی جیلوں کی سکیورٹی اور ڈسپلن کے ساتھ ساتھ تمام انتظامی امور میں کسی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button