تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند چھائی ہوئی ہے ، دھند کے باعث لاہور رنگ روڈ اور موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

لاہور اور نواحی علاقوں میں شدید دھند ہے ، دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک ، ملتان موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک اور ایم الیون سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے کامونکی تک بند کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کے مطابق دھند کے باعث لاہور رنگ روڈ بھی بند کردی گئی ہے، رنگ روڈ اور موٹروے کا ٹریفک کا لوڈ ملتان روڈ، کینال روڈ اور راوی روڈ پر شفٹ ہوگیا ہے۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے پہلے راستہ ایپ سے معلومات حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button