تازہ ترینخبریںپاکستان

گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

لاہور کی آبادی گرین ٹاؤن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق گرین ٹاؤن کے میاں چوک میں واقع گھر میں آگ ہیٹر جلاتے وقت لگی اور پورے کمرے میں پھیل گئی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس گئے۔ زخمیوں میں 15 سالہ قدیر، 33 سالہ توصیف، 35 سالہ عرفان، 30 سالہ اسد اور 30 سالہ اویس شامل ہیں، متاثرین کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹہ کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button